سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(124) نماز میں تعوذ کے الفاظ

  • 21017
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1581

سوال

(124) نماز میں تعوذ کے الفاظ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآءت سے قبل (نماز میں یا غیر نماز میں)مسنون تعوذ کے الفاظ کون سے ہیں؟ کیا صرف "اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم"اس موقع پر کافی و مسنون ہے؟ (ایک سائل )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآءت سے قبل ایک مسنون تعوذ درج ذیل ہے۔

"أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ"(سنن ابی داؤد 775وسندہ صحیح) درج ذیل تعوذ پڑھنا بھی صحیح ہے۔"

"اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم" دیکھئے صحیح بخاری (6115)صحیح مسلم (2610،ترقیم دارالسلام :6646)کتاب الام للا مام لا شافعی (1/107) اور مختصر صحیح نماز نبوی (ص11فقرہ نمبر 6کا حاشیہ)شہادت اپریل 2004ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ304

محدث فتویٰ

تبصرے