سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(89) اقامت کہنے والا کہاں کھڑا ہو؟

  • 20982
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 1745

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جماعت کھڑی ہونے پر دائیں طرف سے اقامت کہناضروری ہے یا مستحب؟صف میں بائیں طرف کھڑا شخص اقامت کہے تو لوگ اعتراض کرتے ہیں۔(محمدصدیق سلفی،ایبٹ آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی حدیث میں یہ تعین نہیں ہے کہ اقامت بائیں طرف سے نہ کہی جائے لہذا دائیں طرف ہو یا بائیں طرف یا امام کے بالکل پیچھے،ان سب حالتوں میں اقامت کہنا جائز ہے ۔ان میں سے کسی ایک حالت پر لوگوں کا اعتراض صحیح نہیں ہے۔بائیں طرف(اقامت) کو مکروہ کہنا بلادلیل ہے۔(شہادت،اکتوبر 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الاذان۔صفحہ251

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ