سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(433) چھوٹی بچیوں کو غیر شرعی لباس پہنانا

  • 20696
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 771

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں خواتین چھوٹی بچیوں کو مختصر لباس پہنا دیتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ بچیاں مکمل لباس پہننے کی مکلف نہیں ہیں، کیا ایسا کرنا درست ہے ، کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ہمارے رجحان کے مطابق خواتین کا یہ طریقہ درست نہیں ہے کیونکہ اگر بچیوں کو بچپن میں مختصر لباس پہننے کی عادت پختہ ہو گئی تو بڑی عمر میں انہیں مکمل لباس پہننے میں دشواری آسکتی ہے، اس لئے ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کی بچپن میں صحیح تربیت کریں اور انہیں ایسا لباس پہنائیں جو شرع کے مطابق ہو جیسا کہ صحابیات کے متعلق احادیث میں ہے کہ وہ عاشوراء کا روزہ رکھنے کی عادت ڈالنے کے لئے شیر خوار بچوں کو دن کے اوقات میں دودھ نہیں پلاتی تھیں بلکہ انھیں کھلونوں میں مصروف رکھتی تھیں تاکہ انہیں روزہ رکھنے کی عادت پڑ جائے۔[1]

خواتین کو چاہیے کہ وہ اس پہلو کو نظر انداز نہ کریں اور بچیوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں۔ ( واللہ اعلم)


[1] صحیح البخاري ، الصوم : ۱۹۶۰۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:387

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ