السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرا بھائی فوت ہوا ہے ، پسماندگان میں سے بیوہ، ایک بیٹی، والدین اور ایک خود میں اس کا بھائی ہوں، اس کی جائیداد کیسے تقسیم ہو گی، کیا مجھے اس کے ترکہ سے کچھ ملے گا، واضح رہے کہ اس کے ذمہ کچھ قرضہ بھی ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بشرط صحت سوال واضح ہے کہ کسی کی وفات کے بعد اس کا ترکہ تقسیم کر نے سے پہلے اس کے ذمے قرضہ ادا کیا جاتا ہے، قرآن کریم کا یہی حکم ہے، اس کے بعد اگر وصیت کی ہے تو ایک تہائی تک اسے پورا کیا جا سکتا ہے بشر طیکہ وصیت کسی شرعی وارث کے نام اور غیر شرعی کام کے لیے نہ ہو، اس کے بعد جو باقی بچے اسے ورثا ء میں تقسیم کیا جا تا ہے۔ صورت مسٔولہ میں پہلے مرحوم کے ذمے قرضہ کو اتارا جائے گا پھر باقی ماندہ تر کہ کے چوبیس حصے کیے جائیں ، جن میں سے ۸/۱ یعنی تین حصے بیوہ کے لیے ، نصف یعنی بارہ حصے بیٹی کے لیے ۵/۱ یعنی چار حصے باپ کے اور ۶/۱ چار حصے ہی ماں کے ہیں، باقی ایک حصہ بھی باپ کو بطور عصبہ دے دیا جائے، بھائی کو اس کی جائیداد سے کچھ نہیں ملے گا کیونکہ میت کی اصل اور فرع کی موجودگی میں بھائی محروم ہو تے ہیں۔ (واللہ اعلم)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب