سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) نماز میں دیکھ کر قرآن پڑھنا

  • 20304
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 685

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 جو آدمی سورۃ فاتحہ یا قرآن کی دیگر آیات زبانی نہ پڑھ سکتا ہو، اسے کیا کرنا چاہیے ، کیا وہ قرآن دیکھ کر پڑھ سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

: جو آدمی سورۃ فاتحہ زبانی نہ پڑھ سکتا ہو اسے چاہے کہ وہ دوران نماز تسبیح و تہلیل کرتا رہے اور جب تک سورۃ فاتحہ یاد نہ ہو سکے وہ اسی پر اکتفا کر تا رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نماز سکھائی ا ور فرمایا کہ اگر تمہیں قرآن کا کچھ حصہ یاد ہے تو اسے نماز میں پڑھو بصورت دیگر الحمد اللہ، اللہ اکبر، اور لا الٰہ الا اللہ پڑھتے رہو پھر رکوع میں چلے جاؤ۔ [1]

اسی طرح ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھےقرآن میں سے کچھ بھی یاد نہیں ہے لہٰذا آپ مجھے وہ چیز سکھا دیں جو مجھے کافی ہو ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم سبحان اللہ ، الحمد للہ، لا الٰہ الا اللہ، و اللہ اکبر اور لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہتے رہو۔ [2] لیکن ہمیشہ کے لیے ان کلمات پر اکتفا کرنا صحیح نہیں ہے۔ نا خواندہ شخص کو چاہیے کہ وہ فاتحہ سیکھنا شروع کر دے جب تک یاد نہ ہو وہ ان کلمات کو دورانِ نماز پڑھتا رہے ، اسی طرح اگر دیکھ کر قرآن پڑھ سکتا ہے تو دورانِ نماز قرآن دیکھ کر پڑھنا بھی جائز ہے لیکن اس پر دوام اختیار کرنا درست نہیں ہے۔ حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک غلام دیکھ کر قرآن پڑھتا اور امامت کراتا تھا۔[3]


[1] بیہقی، ص۱۰۲، ج۲۔

[2] ابو داؤد ، الصلوة:۸۳۲۔

[3] صحیح بخاری، کتاب الاذان، باب نمبر۵۴۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:79

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ