سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(526) رہائشی پلاٹ پر زکوٰۃ

  • 20175
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 1228

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو پلاٹ ذاتی رہائش کے لیے لیا جائے کیا اس کی مالیت پر زکوٰۃ دینا ضروری ہے، اسی طرح اگر کسی نے تجارت کی غرض سے پلاٹ لیا۔ کیا اس پر زکوٰۃ قیمتِ خرید کے حساب سے دی جائے گی؟ وضاحت کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جواب ذاتی ضرورت کے لیے جو چیزیں خریدی جائیں ان پر زکوٰۃ نہیں ہے ، ہاں زیورات اگر ذاتی ضرورت یا استعمال کے لیے ہوں۔ ان میں زکوٰۃ دینا ضروری ہے، اس کے علاوہ کسی ذاتی چیز میں زکوٰۃ نہیں ہے، اگر کسی نے ذاتی ضرورت کے لیے پلاٹ لیا پھر اس نے فروخت کرنے کی نیت کر لی تو اس پر زکوٰۃ دینا ہو گی، البتہ گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ نہیں دے گا۔ کیونکہ اس وقت نیت ذاتی استعمال کی تھی البتہ جب سے تجارت کی نیت کی تو اس پر زکوٰۃ پڑے گی، اور یہ زکوٰۃ بھی ایک سال گزرنے کے بعد واجب الاداء ہو گی۔ نیز اس پر زکوٰۃ موجودہ مالیت کے مطابق ادا کی جائے گی۔ قیمت خرید کا اعتبار نہیں ہو گا مثلاً جب خریدا تو اس کی قیمت 50000ہزار روپیہ تھی۔ لیکن جب زکوٰۃ ادا کرنے کا وقت ہوا تو اس کی مالیت ایک لاکھ روپیہ ہو گئی تو اس صورت میں اسے ایک لاکھ روپیہ سے زکوٰۃ ادا کرنا ہو گی۔ اس طرح ہر سال موجود مالیت کے حساب سے زکوٰۃ دی جائے، اگر کسی نے تجارتی غرض سے پلاٹ خریدا بعد میں اسے ذاتی رہائش کے لیے رکھ لیا تو اس وقت اس کی مالیت میں کوئی زکوٰۃ نہیں ہے بہرحال پلاٹ وغیرہ کی زکوٰۃ کا معاملہ اس کی نیت پر منحصر ہے۔(واﷲ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:440

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ