سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(81) مسافر کے پیچھے مقیم کی نماز

  • 19730
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-12
  • مشاہدات : 695

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں مسجد میں اگر کوئی عالم دین آجائے تو امام مسجد اس کے احترام میں اسے نماز پڑھانے کے متعلق کہہ دیتے ہیں، جب کہ مہمان نے نماز قصر پڑھنا ہوتی ہے لیکن بعض نمازی اسے اچھا نہیں سمجھتے وہ امام کو مجبور کرتے ہیں کہ خود نماز پڑھائیں، کیا مسافر کے پیچھے مقیم کی نماز نہیں ہوتی، کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر مسجد میں کوئی عالم دین آجائے تو احترام کے پیش نظر اسے نماز پڑھانے کے لیے کہنا جائز ہے اور مقیم آدمی، مسافر کے پیچھے نماز ادا کر سکتا ہے، اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ مکہ تشریف لائے تو انہوں نے وہاں کے باشندوں کو دو رکعت پڑھائیں اور فرمایا: اے اہل مکہ! تم اپنی نماز مکمل کر لو ہم تو مسافر لوگ ہیں۔ [1]

 اس لیے مقتدی حضرات کو یہ عمل برا محسوس نہیں ہونا چاہیے اور انہیں اپنے امام کو اس امر پر مجبور نہیں کرنا چاہیے کہ وہ کسی مہمان کی موجودگی میں خود ہی نماز پڑھائے، بہرحال امام مسجد کا عمل شریعت کے عین مطابق ہے۔ (واللہ اعلم)


[1] موطا امام مالک،ص:۱۴۹،ج۱۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:100

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ