سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(791) کسی قریبی فوت شدہ کے لیے طواف کعبہ

  • 19639
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-21
  • مشاہدات : 656

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی عورت سوال پوچھتی ہوئی کہتی ہے جب میں مکہ میں پہنچی تو مجھے یہ پیغام دیا گیا کہ میری ایک قریبی عورت فوت ہو گئی ہے میں نے اس کے لیے بھی کعبہ کے ارد گرد سات چکر کاٹ لیے ان کی نیت اس کے لیے کی تھی تو کیا یہ جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں امام احمد رحمۃ اللہ علیہ   کے مذہب سے مشہور یہ ہے کہ تیرا سات دفعہ طواف کر کے اس کا ثواب جس مسلمان کے لیے چاہتی ہے کرنا جائز ہے کیونکہ جو عبادت بھی مسلمان کر کےاس کا ثواب کسی مردہ زندہ مسلم کے لیے کردے تو یہ اسے فائدہ دے سکتا ہے چاہے یہ عبادت صرف بدنی عمل ہو۔مثلاً نماز اور طواف یا صرف مالی ہو مثلاً: صدقہ یا ان دونوں کے درمیان جامع ہو۔ مثلاً قربانیاں لیکن یہ جاننا مناسب ہوگا کہ انسان کے لیے سب سے بہتر یہی ہے کہ وہ نیک اعمال اپنے لیے کرے اور جس مسلمان کو چاہے دعا کرکے خاص کردے اس لیے کہ یہ وہ ہے جس کی طرف نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   نے اپنے اس فرمان میں راہنمائی کی ہے۔

" إِذَا مَاتَ ابْنُ آدَمَ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلا مِنْ ثَلاثٍ : مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ ، أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ "[1]

"جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو اس کا عمل سوائے تین کے ختم ہو جاتا ہے صدقہ جاریہ یا ایسا علم جس سے فائدہ لیا جائے یا ایسی نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے۔"(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ  )


[1] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث(1631)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 709

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ