سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(790) فوت شدہ والد کے لیے ایصال ثواب کی نیت سے حج کرنا

  • 19638
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-21
  • مشاہدات : 621

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تقریباً دس سال سے میرے والد محترم وفات پا چکے ہیں وہ تمام فرائض کی پابندی کیا کرتے تھے لیکن ہاتھ تنگ ہونے کی وجہ سے حج نہیں کر سکے۔پھر اللہ نے چاہا اور میں تدریس کے کام میں سعودی عرب پہنچ گئی تو میں نے اپنی طرف سے فریضہ حج ادا کرلیا اب میں شوق رکھتی ہوں کہ اپنے فوت شدہ والد کی طرف سے حج کروں تو کیا ان کی طرف سے میرا حج کرنا جائز ہے؟ اور کیا ان کے لیے ثواب ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تیرا ان کی طرف سے حج کرنا مشروع ہے اور تیرے لیے بہت بڑا ثواب ہو گا۔ اللہ آپ سے قبول کرے اور آپ کے معاملے کو آسان کرے۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 708

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ