السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کچھ استانیاں طالبہ کی سالانہ کار گزاریوں کے نمبروں میں کمی کرتی ہیں اور اپنی رغبت و خواہش کے مطابق نمبر دیتی ہیں اس معاملے میں شریعت کی رائے کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
معلم پر طالب علم کے ساتھ ظلم کرنا اور مناسب و مستحق ڈویژن اور نمبروں سے اس کی حق تلفی کرنا اور غیر مستحق طالب علم کو اپنی ذاتی مصلحتوں کی بنا پر بڑھا کر نمبر دینا حرام ہے عدل برابری اور ہر حق والے کو اس کا حق دینا اس کا فریضہ ہے۔ (فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن جبرین)
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب