سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(645) جب میاں بیوی کو شادی کے کئی سال بعد علم ہو کہ وہ رضاعی بہن بھائی ہیں؟

  • 19493
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 633

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی شخص نے ایک عورت سے شادی کی اور اس شخص کے اس عورت سے کئی بچے ہوئے اس عرصے میں ایک شخص آیا جس کا مذکورہ شخص کی بیوی سے جھگڑا ہوا اور اس نے اس کے خاوند کو بتایا کہ تیری یہ بیوی جو تیرے نکاح میں ہے اس نے تیری ماں کا دودھ پیا ہوا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہ شخص سچائی میں مشہور ہے اور جو اس نے دعوی کیا ہے اس کی وہ خوب خبر رکھنے والا ہے کہ اس بیوی نے اپنے خاوند کی ماں سے مدت رضاعت (دوسال) کے اندر پانچ رضعات دودھ پیا ہے تو اس معاملے میں اس کے قول کی طرف رجوع کیا جائےگااور مذکورہ طریقے سے رضاعت ثابت نہیں تو اس کے قول کی طرف رجوع کرنا واجب نہیں ہے اگرچہ اس نے خود دودھ پیتے ہوئے دیکھا ہو۔(ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 575

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ