سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(420) بالغ لڑکی کا ولی نہیں قاضی بھی نہیں تو کیا امیر شہر قاضی کا قائم مقام بن سکتا ہے؟

  • 19268
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 945

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک لڑکی شادی کی عمر کو پہنچ گئی اور اس کا کوئی ولی نہیں ہے۔ جو اس کی شادی کرائے اور نہ ہی شہر میں کوئی قاضی ہے تو کیا امیر شہر قاضی کاقائم مقام بن کر اسکا نکاح کرواسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لڑکی کا نکاح کرانے کے لیے لوگوں میں سے سب سے زیادہ ولایت کا حقدار اس کا باپ ہے،پھر اس کے باپ کا باپ۔یعنی دادا اوپر تک،پھر اس کا بیٹا نیچے تک ،پھر اس کا سگا بھائی،پھر اس کا علاقی  بھائی،پھر اس سےقریب والا اور اس قریب والا عصبات میں سے اسی قرابت پر جو ترتیب وراثت میں ہوتی ہے۔پھر بادشاہ جس کا نائب حاکم شرعی ہوتا ہے۔لیکن امیر تو ولی امر کی طرف سے اس کی نیابت داری امور میں ہوگی،اور قضا کے احکام نافذ کرنے  میں،مذکورہ مسئلہ میں جو بات واضح ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ امیر کو ایسی عورتوں پرولایت کا حق نہیں ہے۔جن عورتوں کاولی نہیں،ان کی ولایت کاحق قاضی کو ہے جب ان کے اہل میں سے ان کا کوئی ولی نہ ہو،اور ہمارے شہروں میں سے کوئی شہر ایسا نہیں جہاں قاضی نہ ہو،یا تو شہر میں قاضی ہے  یا وہ قضا میں کسی دوسرے شہر کا تابع ہے جس میں قاضی موجود ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 355

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ