سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(232) عورت کو لحد میں اتارتے ہوئے چادر سے ڈھانپنا

  • 19080
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 637

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ عورت کو قبر میں اتارتے وقت اس کو چادر سے ڈھانپ لیتے ہیں تاکہ لوگ اس کو نہ دیکھیں اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ان اعمال میں سے ہے جن پر علماء نے عمل کیا اور اس کو مستحب جانتے ہوئے کہا:ایسا کرنا عورت کے لیے باپردہ ہے کیونکہ اگر اسے بغیر ڈھانپے لحد میں اتاراجائے گا تو بعض اوقات اس کے اعضائے جسم کے کھل جانے کا خدشہ ہو تا ہے لیکن ہمارے ہاں عنیزہ میں لوگ عورت کو ایسی چادر کے ساتھ لحد میں اتارتے ہیں جس سے اس کو ڈھانپا گیا ہوتا ہے پھر جیسے جیسے وہ اینٹیں لگاتے جاتے ہیں چادر کو نکالتے جاتے ہیں تو اس طرح باپردہ تدفین عمل میں آجاتی ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 220

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ