السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عورت نماز پڑھتے ہوئے کسی کو خبردار کرنا چاہے تو کیا طریقہ کار اختیار کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کو جب نماز میں کوئی معاملہ درپیش ہوتو اس کے لیے مشروع یہ ہے کہ وہ الٹے ہاتھ پر ہاتھ مارے،تکبیر نہ کہے۔نماز کی کسی بھی حالت میں عورت کے لیے تصفیق تو جائزہے لیکن تسبیح اور تکبیر جائز نہیں ہے خاص طور پر جب اس جگہ مرد بھی موجود ہوں۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب