سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(201) تشہد میں انگلی کو کیسے حرکت دی جائے؟

  • 19048
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 694

سوال

(201) تشہد میں انگلی کو کیسے حرکت دی جائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازمیں تشہد کے دوران انگلی کو حرکت دینے کی کیا کیفیت ہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سلسلہ میں وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے حدیث مروی ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   کو نماز میں تشہد کے لیے بیٹھے ہوئے  دیکھا۔کہتے ہیں:

"فرأيته يحركها يدعو بها"[1]

"پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  انگلی حرکت دیتے ہوئے اس کے ساتھ دعا کرتے۔"

حرکت دینے کا مطلب ہے اس کی جگہ میں حرکت دینا۔امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے صحیح صند کے ساتھ مروی ہے،انھوں نے کہا: " يحركها شديدا "یعنی آپ اس کو شدید  حرکت دیتے تھے۔(علامہ ناصر الدین البانی  رحمۃ اللہ علیہ )


[1] ۔صحیح سنن النسائی رقم الحدیث(889)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 196

محدث فتویٰ

تبصرے