السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نماز فجر ادا کرنے کے لیے بیدار ہوئی لیکن میں نے طلوع آفتاب کے بعد خون دیکھا،توکیا پاک ہونے کے بعد مجھ پر اس نماز (فجر ) کا اعادہ لازمی ہے؟یا کہ مجھ پر کچھ لازم نہیں ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں اس پر نماز (فجر ) کا اعادہ لازمی ہے کیونکہ اصل تو یہ ہے کہ خون نہیں نکلا اور جب اصل خون کا نہ نکلنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کو حیض آنے سے پہلے نماز کی ادائیگی کے لیے وقت مل گیا تھا مجھے اس عورت کے طلوع آفتاب کے بعد نماز فجر کے لیے اٹھنے پر افسوس ہے۔ انسان پر محتاط رہنا لازمی ہے اور وہ اپنی بیداری کے لیے ضروری وسائل اختیار کرے تاکہ وہ بروقت نماز اداکرے ۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب