سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(170) عورتوں کی افضل صف

  • 19018
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 567

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتوں کی صفیں مردوں کی صفوں سے فضیلت میں برعکس ہیں۔اس کے متعلق کیا خیا ل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حکم اس وقت ہے جب حضرات وخواتین اکھٹے نماز ادا کررہے ہوں لیکن جب نماز پڑھنے والی صرف عورتیں ہوں تو ان کی پہلی صف دوسری صف سے افضل ہے اور اس طرح دوسری تیسری سے افضل ہے،خواہ عورت امامت کرارہی ہو یا ایسا مرد جس کی امامت کراہت اور مفاسد سے خالی ہو،پھر جو بات ظاہر ہے وہ یہ کہ صرف عورتوں کا صفوں اور جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنابہت زیادہ معروف نہیں ہے ،اس سلسلہ میں اِکا دُکا واقعات ،جیسا کہ ام ورقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا   کی حدیث منقول ہے جبکہ اس کے برعکس عورتوں کا مردوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا بکثرت منقول ہے ۔اسی لیے حدیث میں آتا ہے:

"لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ"[1]

"اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے نہ روکو۔"

(سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہم آل الشیخ)


[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث(858) صحیح مسلم رقم الحدیث(442)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 175

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ