سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(167) بیماری کے سبب فوت ہو جانے والی نمازوں کی قضا کا حکم

  • 19015
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 550

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سوال میں بیماری کی وجہ سے عورت کی فوت شدہ نمازوں کے متعلق دریافت کیا گیا ہے نیز اس عورت کی طرف سے لکھے گئے خط میں یہ بھی مذکور ہے کہ وہ ایک محتاط گنتی کے مطابق اکیس دن بنتے ہیں،اس میں یہ بھی بیان ہے کہ نمازوں کے اوقات کی ابتدا ظہر یا عصر سے ہوئی ہے،اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم تمھیں اس کے متعلق خبر دے کر فائدہ پہنچاتے  ہیں کہ تم پر فوت شدہ بیماروں کی حتی الامکان ترتیب کے ساتھ قضا لازم ہے۔اگر تمام نمازیں ایک ہی دن میں بلا مشقت ادا کی جاسکیں تو ایسا ہی کرنا چاہیے،نہیں تو ان نمازوں کو حسب طاقت دنوں اور اوقات پر تقسیم کرکے اول دن اور اول وقت سے ترتیب کے ساتھ ادا کرو۔(سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 173

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ