سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(165) عورت کی بغیر دوپٹے کے نماز

  • 19013
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 646

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بغیر دوپٹے کے عورت کی نماز کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا   سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا:

"عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاةَ حَائِضٍ إِلاَّ بِخِمَارٍ"[1]

"اللہ تعالیٰ بالغہ عورت کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں فرماتے ۔"

اس حديث سے معلوم ہوا کہ عورت کی نماز بغیر ایسے دوپٹے کے جو اس کے سر  کو چھپالے،قبول نہیں ہوتی،حدیث کے لفظ الحَائِضٍ سے مراد ایسی بالغہ  عورت ہے  جو شرعی احکام کی مکلف ہو،نہ کہ وہ عورت جو  اپنے ایام حیض گزار رہی ہو کیونکہ حائض کے لیے نماز ویسے ہی ممنوع ہے اور بالغہ کو حائضہ کےلفظ سے اس لیے تعبیر کیاگیا کہ غالباً ایسا ہی ہوتا ہے(یعنی عورت کو بالغ ہونے پر حیض شروع ہوجاتا ہے)وگرنہ عورت جب احتلام والی ہوتو مذکورہ اسے بھی شامل ہوگا اگرچہ ابھی وہ حائضہ نہ ہوئی ہو۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)


[1] ۔صحیح سنن ابی داؤد رقم الحدیث (641)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 172

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ