السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عورت کے پاس بہت سے اجنبی مرد ہوں،مثلاً مسجد حرام میں تو وہ کسی طرح نماز ادا کرے؟اور ایسے ہی دوران سفر جب راستے میں کوئی ایسی مسجد میسر نہ آئے جس میں عورتوں کے لیے الگ نماز کی جگہ ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے لیے نماز میں اپنے سارے بدن کا سوائے چہرہ اور ہتھیلیوں کے چھپانا واجب ہے،لیکن جب وہ اجنبی مردوں کی موجودگی میں نماز ادا کرے تو چہرہ اور ہتھیلیوں سمیت سارا جسم چھپانا فرض ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب