السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عورت کو رمضان کے دنوں میں کون کے معمولی سے دھبے لگیں اور یہ خون رمضان کا پورا مہینہ آتا رہے اور وہ عورت روزے رکھتی رہے تو کیا اس کا روزہ صحیح ہو گا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جی ہاں اس کا روزہ صحیح ہے رہنے یہ نقطے اور دھبے تو ان کا کچھ اعتبار نہیں کیونکہ وہ رگوں سے خارج ہوئے ہیں علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے۔"اس قسم کے نقطے تو نکسیر کی طرح ہوتے ہیں یہ حیض نہیں ہیں۔"
(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب