سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(126) جب عورت آپریشن کے ذریعہ بچہ پیدا کرے تو اس کے خون کا حکم

  • 18974
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1398

سوال

(126) جب عورت آپریشن کے ذریعہ بچہ پیدا کرے تو اس کے خون کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض عورتوں پر وضع حمل مشکل ہو جا تا ہے تو مجبوراً عمل ولادت کے لیے آپریشن کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ بسااوقات اس آپریشن کے ذریعہ بچے کا خروج فرج کے علاوہ کسی دوسرے راستے سے ہو تا ہے اس طرح کی عورتوں کا خون نفاس کے حوالے سے کیا حکم ہے اور شرعاً ان کے غسل کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں مذکورہ عورتوں کا حکم نفاس والی عورتوں کا ساحکم ہے جب وہ خون دیکھیں تو پاک ہونے تک بیٹھی رہیں اور اگر وہ خون نہ دیکھیں تو دوسری پاک عورتوں کی طرح روزہ رکھیں اور نماز ادا کریں۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 149

محدث فتویٰ

تبصرے