سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(120) حاملہ کے ولادت سے ایک یا دو دن پہلے نکلنے والے خون کا حکم

  • 18968
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 725

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب حاملہ ولادت سے ایک دو دن قبل خون دیکھے تو کیا وہ روزہ اور نماز  ترک کر دے یا وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب حاملہ ولادت سے ایک یا دو دن پہلے خون دیکھے اور وہ درز زہ بھی محسوس کرے تو وہ نفاس کا خون ہے ،اس کی وجہ سے وہ نماز اور روزہ ترک کردے گی۔اور  اگر وہ دردزہ محسوس نہ کرے تو وہ  فاسد خون ہوگا جس کاکوئی اعتبار نہیں اور نہ ہی وہ عورت کو روزہ اور نماز سے روکے گا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 146

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ