السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حائضہ کے لیے عرفات کے دن دعاؤں والی کتاب پڑھنا جائز ہے جبکہ ان کتابوں میں آیات قرآنیہ بھی موجود ہوتی ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حائضہ اور نفاس والی عورت کے لیے مناسک حج میں لکھی گئی دعائیں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ صحیح مذہب کے مطابق قرآن پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ ایسی کوئی واضح اور صحیح نص موجود نہیں ہے۔ جو حائضہ اور نفاس والی عورت کو قرآن مجید کی تلاوت سے روکتی ہو۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب