سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(82) ایک یا دو دن چھوڑ کر خون کا مسلسل جاری رہنا

  • 18930
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 746

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض عورتوں کا خون مسلسل جاری رہتا ہے اور کبھی کبھی ایک یا دو دن رک کر پھر مسلسل بہنے لگتا ہے ایسی صورت حال میں نماز روزے اور دیگر عبادات کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اکثر اہل علم کا مشہور قول یہ ہے کہ جس عورت کے ماہواری کے ایام مقرر ہوں اور وہ گزر جائیں تو وہ غسل کر کے نماز پڑھے اور روزہ رکھے۔ رہا وہ خون جو وہ دو یا تین دن کےبعد دیکھتی ہے تو وہ حیض نہیں ہے اس لیے کہ ان علماء کے نزدیک طہر کی کم از کم مدت تیرہ دن ہے جبکہ بعض علماء نے کہا ہے کہ عورت جب خون دیکھے تو وہ حیض ہے اور جب وہ بند ہو جائے تو وہ پاک شمار ہو گی اگر چہ دو حیضوں کے درمیان طہر کی مدت تیرہ دن نہ ہو۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 125

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ