سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(76) وہ عورت جس کا ماہ رمضان میں ماہواری خون رک گیا اور پھر وقفے سے جاری ہوا؟

  • 18924
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 1020

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے ماہ رمضان میں ماہواری خون روک لیا اور اس کے ایام عادت کے چند دنوں کے بعد رک رک کر خون آنے لگا مگر وہ اس کے ماہواری خون کی طرح نہ تھا وہ اب غسل کرکے روزہ رکھتی ہے اور نماز پڑھتی ہے۔ کیا اس کی نماز اور روزہ درست ہے؟اگر اس کا روزہ اور نماز درست نہیں تو اس پر کیا لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر نکلنے والا خون حیض کا خون ہو جس کو وہ اس کے رنگ بو اور حرارت و تکالیف کی وجہ سے پہچانتی ہوتو وہ حیض کا خون ہو گا اگر چہ گزشتہ حیض اور اس طہر کے درمیان کی مدت قلیل ہو اور اگر اس خون پر حیض کے اوصاف صادق نہیں آتے تو وہ استحاضہ کا خون ہو گا جو نماز اور روزے سے مانع نہیں ہو تا۔ علماء نے بیان کیا ہے کہ بلاشبہ خون حیض کی تین نشانیاں ہیں۔

1۔خون حیض بدبودار ہو تا ہے۔

2۔اس کا رنگ سیاہ ہو تا ہے۔

3۔اوروہ گاڑھا ہو تا ہے۔

اور بعض معاصرین نے ایک چوتھی نشانی بھی بیان کی ہے کہ حیض کا خون منجمد نہیں ہوتا جبکہ حیض کے خون کے علاوہ دوسرا خون جم جا تا ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 121

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ