سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(67) ایام حیض میں مہندی کے استعمال سے غسل حیض کی صحت پر اثر انداز ہونے کا حکم

  • 18915
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 632

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ایام حیض میں مہندی کا استعمال غسل حیض کی صحت پر اثر انداز ہوتاہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مہندی کا استعمال غسل حیض اور وضو کی صحت پر انداز نہیں ہو تا کیونکہ اس میں کثافت ہوتی ہے اور نہ ہی گاڑھاپن جو کہ پانی کو چمڑے تک پہنچنے سے روکے اور اگر مہندی کا وجود باقی رہے تو غسل سے پہلے اس کا ازالہ کرنا واجب ہے تاکہ وہ پانی کو چمڑے تک پہنچنے سے نہ روکے۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 113

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ