السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت کو خواب میں اکثر یہ شک ہوتا رہتا ہے کہ وہ جنبی ہوگئی ہے،حالانکہ اس کے خاوند نے اس کو چھوا تک نہیں ہوتا اور یہ محض اس کا شک ہی ہے ۔بعض اوقات تو جاگتے میں یہ شک ہونے لگتا ہے۔اور وہ مسئلہ میں خاصی پریشان ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس مذکورہ عورت پر،جس کو جنبی ہونے کا شک ہوتا رہتا ہے،محض شک کی بنیاد پر غسل کرنا واجب نہیں ہوتا کیونکہ حقیقت میں تو وہ جنبی نہیں ہے،نیز شرعی قاعدہ ہے "براءت ذمہ" اس کی بنیاد پر بھی اس پر غسل کرنا واجب نہیں ہوتا۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب