سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1187) امتحانات میں نقل مارنا

  • 18794
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-21
  • مشاہدات : 866

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں امتحان کے دوران میں اپنی ساتھی کو جواب لکھوا دیتی ہوں، جبکہ وہ مجھے بہت ہی اصرار کرتی اور مجھ پر قسم ڈال دیتی ہے۔ دینی اعتبار سے یہ کام کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امتحان میں نقل کرنا یا نقل کرنے والے کی کسی طرح مدد کرنا جائز نہیں ہے، خواہ زبانی ہو یا ساتھ بیٹھنے والے کو کسی طرح نقل کا موقع دینا ہو یا کسی قسم کا اور حیلہ کیا جائے۔ کیونکہ اس کے معاشرہ پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کیونکہ یہ نقل کرنے والا ایسی سند حاصل کر لیتا ہے جس کا وہ اہل اور حق دار نہیں ہوتا، اور پھر کسی ایسے منصب پر براجمان ہو جاتا ہے جس کے وہ لائق نہیں ہوتا اور یہ عمل ایک نقصان اور دھوکہ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 835

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ