سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1121) بیوی کا شوہر کو نصیحت کرنا

  • 18728
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 873

سوال

(1121) بیوی کا شوہر کو نصیحت کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شوہر نماز باجماعت کے مسئلہ میں غافل ہو اور بیوی اسے نصیحت کرے، یا اس پر غصے اور ناراضی کا اظہار کرے، تو وہ گناہ گار ہو گی؟ کیونکہ شوہر کا حق بہرحال فائق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شوہر اگر کسی حرام کام کا مرتکب ہوتا، مثلا نماز باجماعت میں غافل ہو، نشہ کرتا ہو، یا راتوں کو (بے مقصد) جاگتا رہتا ہو تو عورت اسے نصیحت کرے تو اس پر قطعا کوئی گناہ نہیں، بلکہ اجر کی مستحق ہو گی اور چاہئے کہ یہ نصیحت اچھے انداز میں نرمی سے ہو، تبھی امید ہے کہ یہ قبول کی جائے گی اور اس کا فائدہ ہو گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 787

محدث فتویٰ

تبصرے