سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(833) شوہر کے بلانے پر نفسیاتی یا بیماری کے عارضہ کی وجہ سے عورت کا انکار کرنا

  • 18440
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 864

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بیوی اگر شوہر کے بلانے پراپنی کسی نفسیاتی یا بیماری کے عارضہ کے سبب انکار کرے تو کیا وہ گناہ گار ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی پر واجب ہے کہ شوہر جب اسے اپنے بشتر پر بلائے تو انکار نہ کرے۔ لیکن اگر وہ کسی بیماری وغیرہ کے عارضے سے دوچار ہو کہ شوہر کا ساتھ نہ دے سکتی ہو تو شوہر کے لیے اس سے یہ مطالبہ کرنا حلال اور جائز نہیں ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ لا ضرر ولا ضرار ’’نہ دکھ دو اور نہ بدلے میں دکھ دو۔‘‘ (سنن ابن ماجہ،کتاب الاحکام،باب من بنی فی حقہ مابضر بجارہ،حدیث:2341۔السنن الکبری للبیسقی:69/6،حدیث:1166۔) اسے چاہئے کہ توقف کرے، یا اس انداز سے تمتع اکرے جس سے بیوی کو کوئی ضرر نہ ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 589

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ