سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(681) بیوی سے خاص تعلق کا راز ظاہر کرنا

  • 18288
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 725

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کوئی شخص اپنی بیوی سے تعلق خاص کے راز ظاہر کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میاں بیوی کے مابین ہنسی کھیل اور قربت میں بعض ایسی کیفیتٰیں ہوتی ہیں جو شوہر کی طرف سے ہوتی ہیں اور بعض بیوی کی طرف سے، جو ایک بڑی امانت ہیں۔ بعض اخلاق و کردار کے انتہائی کمزور اور عقل و انسانیت سے بے بہرہ لوگ اپنے ان رازوں کو افشا کر دیتے ہیں۔ جو انتہائی غلط اور برا کام ہے۔ حدیث میں ہے:

ان من شرار الناس: الرجل يفضى الى المراة و تفضى اليه فينشر سرها

’’بہت برے لوگوں میں سے ہیں وہ کہ مرد اپنی اہلیہ کے قریب ہو اور وہ اس کے قریب ہو پھر یہ اس کے راز کو افشا کر دے۔‘‘ (حدیث مبارکہ کے جو الفاظ فتویٰ میں ذکر کیے گئے ہیں وہ شاید بالمعنی ہیں۔کتب احادیث میں موجود الفاظ مختلف ہیں۔ان میں بعض احادیث میں یہ الفاظ ہیں:اشر الناس عند اللہ منزلۃیوم القیامۃ،اوراکثرروایات میں ان من اعظم الامانۃعند اللہ یوم القیامۃ کے الفاظ ہیں۔صحیح مسلم،کتاب النکاح،باب تحریم افشاءسرالمراۃ،حدیث:1437وسنن ابی داود،کتاب الادب،باب فی نقل الحدیث:4870،ومسند احمد بن حنبل:69/3،حدیث:11673،مصنف ابن ابی شیبۃ:39/4،حدیث:17559۔)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 484

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ