السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بیوی کی وفات کی صورت میں اس کا کفن شوہر کے ذمے ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح بات یہی ہے کہ بیوی کا کفن شوہر ہی کے ذمے ہے، بیوی خواہ غنی ہو یا تنگدست۔ چونکہ یہ گھر کے لازمی اخراجات کا ایک حصہ ہے اور حسن معاشرت کا تقاضا بھی یہی ہے، اور لوگ بھی اس کیفیت کو بہت برا سمجھیں گے بالخصوص جب بیوی تنگدست اور شوہر غنی ہو، اور وہ (اس فرض سے اعراض کرتے ہوئے) کہے کہ اس کا کفن میرے ذمے نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب