السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ کے شہر گوجرانوالہ کے ایک مولانا صاحب ہمارے علاقے میں آئے اور کہا کہ غائبانہ نماز جنازہ جائز نہیں آپ قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
غائبانہ نماز جنازہ درست ہے خواہ شہید کی ہو خواہ غیر شہید کی رسول اللہ ﷺ نے نجاشی کی نماز جنازہ پڑھی اور شہداء احد کی آٹھ سال بعد نماز جنازہ پڑھی۔(بخاری۔کتاب المغازی۔باب غزوۃ احد) جو دونوں ہی غائبانہ ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب