سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(294) عورتوں کے لیے مسجد میں نماز پڑھنے کا حکم

  • 17901
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 716

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتوں کے لیے مسجد میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کے لیے جائز ہے اور انہیں اجازت ہے کہ گھروں سے باہر جا سکتی ہیں اور مساجد میں مردوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں۔ مگر ان کی نماز اپنے گھروں میں زیادہ فضیلت والی ہے۔ صحیح مسلم میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں سے مت روکو۔‘‘ (صحیح مسلم، کتاب الصلاۃ، باب خروج النساء الی المساجد، حدیث: 442 و صحیح بخاری، کتاب الجمعۃ، باب ھل علی من لم یشھد الجمعۃ غسل ۔۔، حدیث: 900)

اور دوسرے الفاظ میں یوں ہے:

’’عورتوں کو مسجدوں میں جانے سے مت روکو، اور ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں۔‘‘ (سنن ابی داود، کتاب الصلاۃ، باب ما جاء فی خروج النساء الی المسجد، حدیث: 567)

چنانچہ ان کا گھروں میں رہنا اور گھروں میں نماز پڑھنا ان کے لیے زیادہ فضیلت والا ہے کیونکہ اس میں ان کے لیے زیادہ پردہ ہے۔ اور کوئی عورت جب مسجد کے لیے نکلے تو شرعی آداب کے ساتھ نکلے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 258

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ