سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(285) عمرہ کرنے والی عورتیں نماز مسجد حرام میں ادا کریں یا اقامت گاہ میں؟

  • 17892
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 725

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ خواتین جو رمضان المبارک میں عمرہ کے لیے جاتی ہیں ان کے لیے اپنی نمازیں فرض یا تراویح مسجد حرام میں ادا کرنا افضل ہے یا اپنی اقامت گاہ میں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت سے یہی ثابت ہے کہ عورت کے لیے افضل یہ ہے کہ وہ اپنے گھر میں نماز پڑھے، وہ مکہ ہو یا کوئی اور مقام۔ تاہم آپ علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ’’اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں سے مت روکو، اور ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں‘‘ (سنن ابی داؤد، کتاب الصلاۃ، باب ما جاء فی خروج النساء الی المسجد، حدیث: 567۔ مسند احمد بن حنبل: 76،77/2) آپ کا یہ فرمان مدینہ منورہ میں رہتے ہوئے تھا اور مسجد نبوی میں نماز کی جو فضیلت ہے وہ واضح ہے اور یہ اس لیے ہے کہ عورت کا اپنے گھر میں نماز پڑھنا اس کے لیے زیادہ با پردہ اور فتنے سے محفوظ تر ہے، لہذا اس کا اپنے گھر میں نماز پڑھنا بہتر اور عمدہ قرار دیا گیا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 252

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ