سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(255) اجنبی اور غیر محرم کی موجودگی میں عورت نماز کیسے پڑھے؟

  • 17862
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 600

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب اجنبی اور غیر محرم موجود ہوں تو عورت نماز کس طرح پڑھے، مثلا جیسے کہ بیت اللہ میں ہوتا ہے، یا سفر کے دوران میں کوئی ایسی مسجد نہیں ہوتی جس میں عورتوں کے لیے جگہ مخصوص ہو ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت پر واجب ہے کہ نماز کے دوران اپنے چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ اپنا سارا جسم ڈھانپے اور چھپائے۔ لیکن اگر کوئی جگہ ایسی ہو جہاں اجنبی اور غیر محرم بھی موجود ہوں تو اسے اپنے چہرے اور ہاتھوں سمیت سارا جسم چھپا کر نماز پڑھنی چاہئے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 233

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ