سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(253) مجبوری میں ناپاک کپڑوں میں نماز پڑھنا

  • 17860
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1023

سوال

(253) مجبوری میں ناپاک کپڑوں میں نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہوائی سفر کے دوران میں بچے سے ماں کے کپڑے پلید ہو گئے، اور اس جگہ کپڑے تبدیل کرنا ناممکن ہے کیونکہ دوسرے کپڑے جو جہاز میں سامان کے حصے میں ہیں، تو کیا اسے انہی نجس کپڑوں میں نماز پڑھ لینی چاہئے؟ یا پھر وہ انتظار کرے حتیٰ کہ جہاز زمین پر اترے، اور یہ اپنے کپڑے تبدیل کرے تب نماز پڑھے؟ اور اس وقت تک نماز کا وقت نکل چکا ہو گا ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت حال میں ماں کو چاہئے کہ نماز کے وقت میں اپنی نماز پڑھے خواہ اس کے کپڑے پلید ہی ہوں، کیونکہ اس وقت یہ مجبور اور معذور ہے۔ یہاں کپڑے دھونا یا تبدیل کرنا اس کے لیے ناممکن ہے۔ اور پھر اسے یہ نماز دوبارہ دہرانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ عزوجل کا فرمان ہے:

﴿فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا استَطَعتُم...١٦﴾... سورةالتغابن

’’اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، جس قدر تمہیں ہمت اور طاقت ہو۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 233

محدث فتویٰ

تبصرے