سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(186) ایام حیض میں زیادتی

  • 17793
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 691

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس عورت کے متعلق کیا حکم ہے جس کی معروف ماہانہ عادت چھ دن ہے مگر کبھی یہ دن بڑھ بھی جاتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس عورت کی عام عادت چھ دن کی ہے مگر کبھی یہ بڑھ کر نو، دس یا گیارہ دن بھی ہو جائیں تو یہ سب حیض کے دن شمار ہوں گے اور یہ خوب پاک صاف ہونے تک نماز نہیں پڑھے گی۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایام مخصوصہ کے کوئی دن متعین نہیں فرمائے ہیں۔ اور قرآن مجید میں ہے کہ:

﴿وَيَسـَٔلونَكَ عَنِ المَحيضِ قُل هُوَ أَذًى...٢٢٢﴾... سورةالبقرة

تو جب تک یہ خون آتا رہے عورت ناپاکی کی حالت میں ہو گی، حتیٰ کہ خوب پاک ہو جائے، پھر غسل کرے اور نماز پڑھنا شروع کرے۔ اور اگلے مہینے اگر بالفرض اس کے ایام سابقہ تعداد سے کم رہیں تو کوئی بات نہیں، اسے پاک ہونے پر غسل کر کے اپنے فرائض ادا کرنے چاہئیں۔ الغرض جب حیض شروع ہو جائے اور جب تک رہے یہ نماز نہیں پڑھے گی، خواہ یہ سابقہ ایام کے مطابق ہوں یا کم یا زیادہ اور جب پاک ہو تو نماز پڑھے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 200

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ