سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(06) نبی اور رسول میں فرق

  • 17613
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 934

سوال

(06) نبی اور رسول میں فرق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا رسول اور نبی میں کوئی فرق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں، ان میں فرق ہے۔ اہلِ علم بیان کرتے ہیں کہ نبی وہ ہوتا ہے جسے اللہ نے شریعت کی وحی کی ہو مگر تبلیغ کا حکم نہ دیا ہو، بلکہ وہ ذاتی طور پر اس پر عمل پیرا ہوتا ہے اور تبلیغ کا مکلف نہیں ہوتا۔ اور رسول وہ ہوتا ہے جسے اللہ نے اپنی شریعت کی وحی کی ہو اور اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کا بھی اسے مکلف ٹھہرایا ہو۔ سو ہر رسول نبی ہوتا ہے مگر ہر نبی رسول نہیں ہوتا اور انبیاء کی تعداد رسولوں سے زیادہ رہی ہے، قرآن کریم میں چند ایک ہی کا ذکر آیا ہے اور بہت سوں کا چھوڑ دیا گیا ہے۔

﴿وَلَقَد أَرسَلنا رُسُلًا مِن قَبلِكَ مِنهُم مَن قَصَصنا عَلَيكَ وَمِنهُم مَن لَم نَقصُص عَلَيكَ وَما كانَ لِرَسولٍ أَن يَأتِىَ بِـٔايَةٍ إِلّا بِإِذنِ اللَّهِ... ﴿٧٨﴾... سورة المؤمن

"ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے ہیں جن میں سے کچھ کے واقعات ہم نے آپ سے بیان کیے ہیں اور کچھ کے نہیں کیے، اور کسی رسول کے لیے ممکن نہ تھا کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی معجزہ لا سکے۔

اس آیت سے واضح ہوتا ہے کہ قرآن مجید میں جن انبیاء کا ذکر آیا ہے وہ سب رسول بھی تھے۔ (محمد بن صالح العثیمین)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 37

محدث فتویٰ

تبصرے