سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(263) نماز جمعہ کے تشہد میں ملنے سے نماز جمعہ ہو گی یا نہیں

  • 17285
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-21
  • مشاہدات : 1291

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نماز کےاخیر قعدے میں آکر ملا اور رکعت دونوں نہیں ملی ، اب وہ شخص جمعہ پانے والا ہےیانہیں ؟ وہ رکعت جوچاہی ہےان  کی ادائیگی  کس صورت سےہوسکتی ہے؟

سائل عبدالرحیم پارچہ فروش معروف سدوبھٹیاری سرائے پختہ مراد نگرضلع میرٹھ خریداری نمبر  : 7692ء


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جوشخص جمعہ کی دونوں رکعت ختم ہوجانے کےبعد قعدہ  میں آکر شریک ہوا،بعض علمائے اہل حدیث ائمہ ثلاثہ (امام شافعی،امام مالک امام احمد ) کےمذہب کےمطابق،ایک ضعیف حدیث کی بناء پریہ کہتےہیں کہ امام کےسلام کےبعد وہ جمعہ کی قضانہ کرے، بلکہ چادر رکعت ظہر پڑھے اس کاجمعہ چھوٹ گیا، لیکن میرے نذدیک اس بارے میں امام ابوحنیفہ ﷫ کامذہب قوی اورراجح ہے۔یعنی:اگرقعدہ میں شریک ہوگیا ہےتوامام کےسلام پھیرنے کےبعد جیسے اورنمازوں کی قضا کرتاہے،اسی طرح جمعہ کی دونوں چھوٹی ہوئی رکعتیں بھی پڑھ کرسلام پھیردے۔آں حضرتﷺعام نماز کےمتعلق بلا تخصیص واستثناء کسی نماز کےفرماتےہیں:’’ماأدركتم فصلوا وما فاتكم فأتموا ،، ( صحيح بخارى وصحيح مسلم وغيره)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 420

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ