سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(695) خطبہ کے دوران تحیۃ المسجد

  • 16959
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 733

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میر ے اور بعض نماز ی بھا ئیوں کے درمیا ن اس مسئلہ میں جھگڑا پیدا ہو گیا کہ جب انسا ن مسجد میں دا خل ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو کیا تحیۃ المسجد کی دو رکعتیں پڑ ھنی چا ہئیں یا نہیں لہذا آپ سے درخوا ست ہے کہ برا ہ کر م فتوی دیں کیا اس حا لت میں دو رکعتیں پڑ ھنا جا ئز ہے یا نہیں ؟ یا د رہے کہ مذکو رہ نماز ی جنہوں نے مجھ سے اختلا ف کیا وہ مالکی یعنی امام مالک کے مذہب کے مقلد ہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت یہ ہے کہ آدمی جب مسجد میں دا خل ہو تو تحیۃ المسجد کی دو رکعتیں پڑ ھے خوا ہ امام خطبہ ہی کیو ں نہ دے رہا ہو کیو نکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ار شا د ہے :

«اذا دخل احدكم المسجد فلايجلس حتي يصلي ركعتين »(صحيح البخاری)

"جب تم میں سے کو ئی مسجد میں داخل ہو تو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دو رکعتیں نہ پڑ ھ لے ۔"

نیز صحیح مسلم میں حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا :

«ازا جاء احدكم يوم الجمعة والامام يخطب فليصل ركعتين وليتجوز فيهما»(مسلم الجمعۃ)

"جب تم میں سے کو ئی جمعہ کے دن اس وقت آئے جب امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ بھی دو رکعتیں پڑ ھے اور انہیں مختصر طو ر پر پڑ ھے ۔"یہ حدیث اس مسئلہ میں نص صریح ہے اور کسی کے لئے یہ جا ئز نہیں کہ اس کی مخا لفت کر ے شا ید امام مالک رحمۃ اللہ علیہ تک یہ سنت نہ پہنچی ہو اگر ان سے یہ ثا بت ہے کہ انہو ں نے بوقت خطبہ ان دو رکعتوں سے منع فرمایا ہے لیکن جب صحیح سند سے یہ ثا بت ہے کہ یہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے تو پھر کسی بھی شخص کے قو ل کی وجہ سے خوا ہ وہ کو ئی بھی ہو اس سنت کی مخالفت کر نا جا ئز نہیں ہے کیو نکہ ارشا د با ر ی تعا لیٰ ہے :

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا أَطيعُوا اللَّهَ وَأَطيعُوا الرَّسولَ وَأُولِى الأَمرِ مِنكُم فَإِن تَنـٰزَعتُم فى شَىءٍ فَرُدّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسولِ إِن كُنتُم تُؤمِنونَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ ذ‌ٰلِكَ خَيرٌ وَأَحسَنُ تَأويلًا ﴿٥٩﴾... سورة النساء

"مو منو !اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فر ما ں بر داری کر و اور جو تم میں سے صا حب حکو مت ہیں ان کی بھی اور اگر کسی با ت میں تمہا رے درمیا ن اختلا ف واقع ہو تو اگر اللہ اور رو ز آخرت پر ایما ن رکھتے ہو تو اس میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم (کے حکم )کی طرف رجو ع کر و یہ بہت اچھی با ت ہے اور اس کا انجا م بھی اچھا ہے ۔''

 نیز فرمایا :

﴿وَمَا اختَلَفتُم فيهِ مِن شَىءٍ فَحُكمُهُ إِلَى اللَّهِ... ﴿١٠﴾... سورة الشورىٰ

"اور تم جس با ت میں اختلا ف کر تے ہو اس کا فیصلہ اللہ کی طرف (سے ہو گا )"

اور یہ با ت معلو م ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم اللہ عزوجل ہی کا حکم ہے کیو نکہ ارشا د با ر ی تعا لیٰ ہے :

﴿مَن يُطِعِ الرَّسولَ فَقَد أَطاعَ اللَّهَ... ﴿٨٠﴾... سورة النساء
جو شخص رسو ل اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کر ے گا تو بے شک اس نے اللہ کی فرمانبرداری کی ۔ (شیخ ابن با ز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 543

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ