(687) جس نے نماز جمعہ کی ایک رکعت سے بھی کم پایا تو اس کا جمعہ فوت ہو گیا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نماز جمعہ کے لئے مسجد میں بہت دیر سے گیا اور میں نے فقط التحیا ت کو پا یا اور امام کے سلام پھیر نے کے بعد میں نے فو ت شدہ نماز کی تکمیل کر لی تو کیا میر ی یہ نماز کا مل اور صحیح ہے ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جس نے نماز جمعہ میں ایک رکعت سے کم حصہ پا یا اس کا جمعہ فوت ہو گیا لہذا اسے ظہر کی چا ر رکعتیں پڑ ھنی چا ہئیں اگر کو ئی شخص دوسر ی رکعت میں رکو ع کے بعد شا مل ہو تو اسے نماز ظہر کی نیت کے ساتھ شا مل ہو نا چا ہئے اور اگر وہ جمعہ سمجھ کر شا مل ہو اور اس نے صرف دو رکعتیں پڑ ھیں تو اس کی نماز نہیں ہو گی لہذا اسے ظہر کی نماز دو با ر ہ پڑ ھنی ہو گی ۔(وا للہ اعلم )(شیخ ابن با ز رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب