سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(610) جس نے عرصہ دراز تک نماز کو چھوڑے رکھا وہ اب کیسے قضاء دے؟

  • 16874
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 828

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کی قضاء کےحوالے سےیہ سوال پوچھنا ہے کہ جب انسان کئی سالوں تک نماز کو ترک کئے رکھے توکیا اس کے لئے قضاء دینا جائز ہے؟اور قضاء دیتے ہوئے کیا ہر وقت کی نماز کے ساتھ اس وقت کی نماز کی قضاء دے یا کس طرح قضاء دے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب آدمی کئی سال تک نمازوں کو ترک کرنے کے بعد توبہ کرلے اور نماز کو (باقاعدگی کے ساتھ) پابندی سے پڑھنا شروع کردے تو اس پر متروکہ(چھوڑی ہوئی) نمازوں کی قضاء لازم نہیں ہے کیونکہ اگر مترو کہ تمام نمازوں کی قضاء بھی لازم ہوتی تو اس سے بہت سے توبہ کرنے والے بد دل ہوجاتے لہذا توبہ کرنے والے کو شریعت کا صرف یہ حکم ہے کہ وہ مستقبل میں نماز کی پابندی کرے اور کثرت کے ساتھ نوافل پڑھے صدقہ خیرات کرے اور دیگر نیکی کے کام کرے اس سے تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ کو قبول فرمالیتا ہے۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 495

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ