سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(591) ایسا دوست جو نماز روزہ ادا نہیں کرتا اس سے صلہ رحمی کی جائے یا نہیں؟

  • 16855
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1110

سوال

(591) ایسا دوست جو نماز روزہ ادا نہیں کرتا اس سے صلہ رحمی کی جائے یا نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میراایک بہت ہی عزیز دوست جس سے مجھے بہت زیادہ محبت ہے،فرض نماز پڑھتا ہے نہ رمضان کے روزے رکھتا ہے،میں نے اسے سمجھایا ہے لیکن وہ میری بات نہیں مانتا توکیا میں اس سے دوستی رکھوں یا نہ رکھوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس اوراس جیسے آدمیوں کے ساتھ اللہ تعالی کی خاطر بغض اوردشمنی رکھنا واجب ہے حتی کہ وہ توبہ کرلیں کیونکہ علماء کے صحیح قول کے مطابق ترک نماز کفر اکبر ہے،اس لئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔

«بين الرجل وبين الكفر والشرك ترك الصلوة » (صحيح مسلم)

 ‘‘آدمی اورکفر وشرک کے درمیان فرق ترک نماز ہے ۔’’ (صحیح مسلم) نیزنبی علیہ الصلوۃ والسلام کا ارشادگرامی ہے کہ:

«العهد الذي بيننا وبينهم الصلاة ’فمن تركها فقد كفر»

‘‘ہمارے اوران (کفارومشرکین)کے درمیان عہد ،نماز ہے جو اسے ترک کردے وہ کافر ہے۔’’

اس حدیث کو امام احمداوراہل سنن نے سند کے ساتھ بیان کیا ہےنیز اس مضمون کی اوربھی بہت سی احادیث ہیں۔

کسی شرعی عذر کے بغیر رمضان کے روزے ترک کرنا بھی بہت بڑے جرائم میں سے ہے۔بعض اہل علم کا یہ قول ہے کہ‘‘جو شخص مرض یا سفر وغیرہ کے کسی شرعی عذر کے بغیر رمضان کا روزہ ترک کرتا ہے تووہ کافر ہے’’لہذا واجب ہے کہ آپ اس شخص سے بغض رکھیں اوراسے چھوڑ دیں حتی کہ وہ اللہ سبحانہ وتعالی کے حضور توبہ کرے۔مسلمان حکمرانوں پر بھی واجب ہے کہ وہ تارک نماز سے توبہ کرائیں ،اگروہ توبہ کرے تو ٹھیک ورنہ اسے قتل کردیا جائے کیونکہ ارشادباری تعالی ہے:

﴿فَإِن تابوا وَأَقامُوا الصَّلو‌ٰةَ وَءاتَوُا الزَّكو‌ٰةَ فَخَلّوا سَبيلَهُم...﴿٥﴾... سورةالتوبة

‘‘پھر اگروہ توبہ کرلیں اورنمازپڑھنے اورزکوۃ دینے لگیں توان کی راہ چھوڑ دو۔’’

تواس سےمعلوم ہوا کہ جو نماز نہ پڑھے اس کی راہ نہ چھوڑی جائے ،نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

«اني نهيت عن قتل المصلين »(سنن ابی داؤد)

‘‘مجھے نمازیوں کے قتل سے منع کیاگیا ہے’’

تواس سےبھی معلوم ہوا کہ جو نماز نہ پڑھے اس کے قتل سے آپؐ کو منع نہیں کیا گیا ۔الغرض آیات واحادیث کے ادلہ شرعیہ سے یہ ثابت ہے کہ جوشخص نماز نہ پڑھے تومسلمان حکمران پر یہ واجب ہے کہ اسے قتل کرادےبشرطیکہ وہ توبہ نہ کرے ۔ہم اللہ تعالی سے یہ دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ کے دوست کو توبہ اورراہ راست کی توفیق بخشے!(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 475

محدث فتویٰ

تبصرے