سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(521) نماز میں ایسی سورۃ کا حکم جس کی آخری آیت سجدہ ہو

  • 16666
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 861

سوال

(521) نماز میں ایسی سورۃ کا حکم جس کی آخری آیت سجدہ ہو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب اما م نماز میں کوئی ایسی سورہ پڑھے۔جس کی آخری آیت سجدہ ہو تو وہ رکوع کے ساتھ کس طرح سجدہ کرے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں ایسی سورت کی قراءت بھی جائز ہے۔ جس کی آخری آیت سجدہ ہو مثلا سورۃ العلق اور سورۃ النجم امام قراءت مکمل ہونے پر سجدہ کرے گا امام جب سجدے سے اٹھے تو اللہ اکبر کہے اگر کسی اور سورت کی قراءت کرنا چاہے تو وہ کرسکتا ہے۔قراءت کے بعد اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں چلا جائے 'اگر منفرد ہے تو وہ اللہ اکبر کہہ کر کھڑا ہوجائے اور پھر رکوع میں جائے خواہ وہ مکمل سیدھا نہ بھی کھڑا ہو۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 429

محدث فتویٰ

تبصرے