سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(450) مخالف نیت کے ساتھ امام کے پیچھے نماز

  • 16498
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 693

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں مسجد میں آیا تو امام صاحب عصر کی نماز پڑھا رہے تھے۔ لیکن میں نے ابھی تک ظہر کی نماز ادا نہیں کی تھی لہذا میں ظہر کی نیت سے امام کے ساتھ شامل ہوگیاجماعت سے فراغت کے بعد میں نے نماز عصر کو انفرادی طور پرادا کرلیا تو کیا یہ جائز ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس طرح نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں عصر کی نماز پڑھنے والے امام کی اقتداء میں آپ نماز ظہر اور ظہر کی نماز ادا کرنے والے امام کی اقتداء میں آپ نماز عصر پڑھ سکتے ہیں کیونکہ دونوں نمازوں کی رکعات کی تعداد ایک ہی جیسی ہے ا س حالت میں پوشیدہ نیت کا اختلاف موجب نقصان نہیں ہے۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 393

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ