اس امام کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے جو کسی ولی کی قبر کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ یہ نفع ونقصان کا مالک ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اس امام کے پیچھے نماز صحیح اور جائز نہیں ہے۔ کیونکہ فوت شدگان کے بارے میں نفع نقصان کا عقیدہ رکھنا ربوبیت میں شرک اکبر ہے اس طرح مردوں سے دعاء کرنا ان سے مدد مانگنا ان کے نام کی نذر ماننا اور ان کے ناموں پر جانور ذبح کرنا عبادت میں شرک اکبر ہے۔(فتویٰ کمیٹی)ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب