سمجھدار اور باشعور بچے کے لئے صف کے درمیان میں کھڑے ہوکر نماز ادا کرنا جائز ہے۔بشرط یہ کہ اسے مسجد اور نمازیوں کے احترام کے بارے میں تعلیم دی گئی ہے۔اور ادب سکھایا گیا ہو۔ نیز وہ عبث کام نہ کرے اور طہارت کاملہ کا التزام لیکن افضل یہ ہے۔ کہ بچو ں کی صف مردوں کی صف سے پیچھے ہو۔ہاں البتہ ان کے یکجا کھڑے ہونے کی صورت میں یہ اندیشہ ہو کہ وہ کھلیں اور ہنسیں گے۔جس سے نمازیوں کو پریشانی ہوگی تو پھر انھیں الگ الگ کرکے کے کھڑا کرنا واجب ہے۔جو بچے ابھی سن تمیز کو نہ پہنچے ہوں انھیں نماز اور خطبہ کے وقت مسجد میں داخل نہ کیا جائے کیونکہ وہ مسجد کےاحترام سے آگاہ نہیں ہیں۔
امام وغیرہ کے لئے ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بشرط یہ کہ اس سے ستر پوشی کے تقاضے پورے ہوتے ہوں لیکن افضل یہ ہے کہ آدمی نیچے آزار یا شلوار پہن لے تاکہ وہ بے پردگی سے محفوظ ہوجائے۔(شیخ ابن جبرینرحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب