یہ مذکورہ نماز باطل ہے۔اور اسے دوبارہ پڑھنا لازم ہے۔کیونکہ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ نہیں پڑھی گئی مقتدیوں پر واجب تھا کہ امام کو سورہ فاتحہ یاد دلاتے۔مثلا ان میں سے ایک سورہ فاتحہ کی ابتدائی آیت پڑھ دیتا اس سے امام کو یاد آجاتا اور اگر وہ حالت قیام میں سورہ فاتحہ پڑھ لیتا تو نماز مکمل ہوجاتی۔ اور اگر وہ نماز سے فراغت کے بعد اس رکعت کو جس میں اس نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی دوبارہ پڑھ لیتا اور سجدہ سہو کرلیتا تو پھر بھی نماز ہوجاتی۔
اب چونکہ اس نے دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ نہیں پڑھی۔ اور سورۃ فاتحہ پڑھنانماز کا رکن ہے۔تو اس کے نہ پڑھنے کی وجہ سے یہ رکعت باطل ہوگئی۔امام نے چونکہ سلام پھیر دیا تھا اور اب اس پر طویل زمانہ گزرچکا ہے۔ لہذا یہ نماز ہی باطل ہوئی فاتحہ کے ترک کرنے کا نقصان سجدہ سہو سے پورا نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ سورہ فاتحہ کا پڑھنا نماز کا رکن ہے لہذا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا۔واللہ الموفق (شیخ ابن جبرین ؒ)ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب